ایشیاء کپ ریفری اینڈی پہ آئی کرافٹ نے پاکستانی ٹیم اور مینجر سے معافی مانگ لی۔۔

ویب ڈیسک:ایشیا کپ میں پاکستان اور یو اے ای کے درمیان ہونے والے اہم میچ سے قبل پیدا ہونے والی غیریقینی صورتحال کا خاتمہ ہو گیا ہے۔ متنازع میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستانی ٹیم اور منیجر سے معافی مانگ لی ہے جس کے بعد میچ کا راستہ ہموار ہو گیا۔

میڈیا ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے درمیان معاملات طے پا چکے ہیں۔ پی سی بی نے اس معاملے پر آئی سی سی کو دو باضابطہ خطوط ارسال کیے تھے، جن میں اینڈی پائی کرافٹ کے رویے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا اور ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔

آئی سی سی نے پی سی بی کے مؤقف کا جائزہ لیتے ہوئے معاملے پر نظرثانی کی، جس کے بعد فریقین میں مفاہمت ہو گئی۔ اس پیشرفت کے بعد پی سی بی نے قومی ٹیم کو اسٹیڈیم روانہ ہونے کی اجازت دے دی۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق، پاکستانی ٹیم ہوٹل سے دبئی اسٹیڈیم کے لیے روانہ ہو چکی ہے۔ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان میچ اب پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے ٹاس اور ساڑھے 8 بجے آغاز کے ساتھ کھیلا جائے گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top