ترکیہ میں آج یوم دفاع جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔۔

ویب ڈیسک: ترکیہ میں آج یوم دفاع انتہائی جوش وخروش کے ساتھ منایا گیا ۔

اس موقع پر جدید ترکیہ کے بانی مصطفی کمال اتاترک کے مقبرے پر ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی ، جس میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے بھی شرکت کی۔ صدر اردوان نے مقبرے پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔آخر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدرنے کہا کہ، آج کا دن ترکی کی تاریخ میں ایک اہم مقام رکھتا ہے کیونکہ 1922 میں ترک افواج نے یونانی فوج کو دریاچے دملوپینار (کی جنگ میں فیصلہ کن شکست دی۔

انہوں نے ترکیہ کی افواج کو بھی خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ یہ دن، ترک عوام اور افواج کے درمیان ایک مضبوط تعلق کو ظاہر کرتا ہے اور ہر سال اس دن ترک افواج کے بہادر افسران اور جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے۔ یاد رہے کہ 30 اگست کا دن ترکیہ میں “یومِ فتح” کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس دن کو نہ صرف ایک جنگی فتح کے طور پر یاد کیا جاتا ہے، بلکہ یہ ترکیہ کی قوم کی جرات، عزم اور استقلال کی علامت ہے۔

ترک فوج نے اس دن اپنی بہادری، شجاعت اور ملک کے دفاع کے عزم کا مظاہرہ کیا، جس کے نتیجے میں ترکیہ کی سرحدیں محفوظ ہوئیں اور اس کی خود مختاری برقرار رہی۔ یہ دن صرف ایک جنگی کامیابی نہیں تھی، بلکہ ترکیہ کے لیے ایک نیا آغاز تھا۔ اس دن کی بدولت ترکیہ نے اپنی آزادی حاصل کی اور عالمی سطح پر اپنی خود مختاری کو مستحکم کیا۔ 30 اگست ترکیہ کے قومیت اور استقلال کا دن ہے، جو ہر ترک شہری کے دل میں حب الوطنی اور اپنے وطن پر فخر کا جذبہ بیدار کرتا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top