سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری کسی صورت قبول نہیں۔ جاوید اللہ خان

سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری کسی صورت قبول نہیں: جاوید اللہ خان جنرل سیکرٹری پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن ضلع سوات

سوات (سيف الله عُمر) پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن ضلع سوات نے سول ہسپتال کالام اور منگلور سمیت صوبے بھر کے 58 سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری کے حکومتی منصوبے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ جاوید اللہ خان کا کہنا ہے کہ مزید نجکاری غریب عوام کو مفت علاج کی سہولیات سے محروم کرنے کے مترادف ہے، جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے پہلے ہی 19 سرکاری ہسپتال من پسند افراد کو دیے جا چکے ہیں لیکن اربوں روپے کا فنڈ عوامی علاج معالجے پر خرچ ہونے کے بجائے کہاں گیا؟ ان پر چیک اینڈ بیلنس کیوں نہیں کیا جا رہا؟

پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن ضلع سوات نے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری فوری طور پر بند کی جائے اور بالخصوص کالام و منگلور سول ہسپتال کو نجکاری سے مستثنیٰ قرار دے کر عوام اور مریضوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جائیں۔

جاوید اللہ خان نے خبردار کیا ہے کہ اگر مطالبات نہ مانے گئے تو ضلع سوات کی تنظیم صوبائی اور مرکزی پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن کے ساتھ مل کر خیبر پختونخوا بھر میں بھرپور احتجاجی تحریک شروع کرے گی، جو حکومت کے لیے ایک تاریخی چیلنج ثابت ہوگی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top