
ویب ڈیسک: پاکستان ٹیم 2 تبدیلیوں کے ساتھ میدان میں اتری، فاسٹ باؤلر حارث رؤف کی جگہ سلمان مرزا جبکہ صفیان مقیم کی جگہ ابرار احمد کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا۔
ٹرائی نیشن سیریز کے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ شارجہ کے میدان میں جاری ہے۔سہ فریقی سیریز کے پانچویں مقابلے میں پاکستان نے متحدہ عرب امارارت ( یو اے ای) کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان ٹیم 2 تبدیلیوں کے ساتھ میدان میں اتری ہے، فاسٹ باؤلر حارث رؤف کی جگہ سلمان مرزا جبکہ صفیان مقیم کی جگہ ابرار احمد کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا۔


