
اسلام آباد (حماد یوسفزئی): صوبائی صدر ہیومن رائٹس پروٹیکشن اینڈ سوشل جسٹس خیبرپختونخوا انجینئر عرفان خان اور نائب صدر محمد ادریس خان نے آج جاوید خان بنگش کے ساتھ ان کے رہائش گاہ بنگس ہاؤس اسلام آباد میں خصوصی ملاقات کی۔
ملاقات میں صوبہ خیبرپختونخوا میں آئے روز مختلف سنگین واقعات اور انسانی حقوق کے خلاف ورزیوں پر
تفصیلی گفتگو ہوئی
جاوید خان بنگش نے صوبائی صدر ہیومن رائٹس پروٹیکشن اینڈ سوشل جسٹس خیبر پختونخوا انجنیئر عرفان خان کو ہر قسم تعاون کی یقین دہائی کرائی۔
جاوید خان بنگش بہت جلد ہیومن رائٹس پروٹیکشن اینڈ سوشل جسٹس کے صوبائی دفتر کا دورہ کرینگے ۔
جاوید خان بنگش نے ہیومن رائٹس پروٹیکشن اینڈ سوشل جسٹس پاکستان تنظیم کی کارکردگی کو سراہا اور تمام ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کیا ۔
