قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی خصوصی ملاقات ۔

ویب ڈیسک: قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ایوان صدر میں ملاقات کی جس میں خیبرپختونخوا میں حالیہ سیلاب سے پیدا ہونے والی صورتحال، متاثرین کے ریلیف اور بحالی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر خیبرپختونخوا نے صدر مملکت کو سیلاب سے ہونے والے جانی نقصانات، روزگار، لائیو اسٹاک (مویشیوں) اور زرعی شعبے کو پہنچنے والے نقصانات پر بریفنگ دی۔

قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں فوری ریلیف اور طویل المدتی بحالی کے اقدامات کو ساتھ ساتھ چلنا چاہیے تاکہ عوام کو جلد از جلد معمولاتِ زندگی کی طرف واپس لایا جا سکے۔

صدر نے بتایا کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے مشورے پر حکومت نے ملک میں ماحولیاتی اور زرعی ایمرجنسی نافذ کی ہے تاکہ کسانوں اور دیہی معیشت کو مشکل حالات میں سہارا دیا جا سکے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top