
پشتو کے مشہور شاعر اور محقق بریال یوسفزئی کو نوے ژوند آرگنائزیشن نے باچا خان امن ایوارڈ کےلیے نامزد کر دیا گیا۔
پشتو کے مایہ ناز شاعر ، محقق اور لیکچرار بریال یوسفزئی کو ان کے تحقیقی کتاب “مراد شنواری ، ژوند او ادبی خدمات” پر نوے ژوند کی طرف سے باچا خان امن ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا ـــ ادبی حلقوں میں پزیرائی
سوات؛ (سيف الله عُمر) – پشتو ادب کے نوجوان محقق اور صاحب اسلوب شاعر محقق بریال یوسفزے کو ان کی علمی و تحقیقی خدمات کے اعتراف میں “نوے ژوند” کا چوتھا امن ادبی ایوارڈ دیا گیا۔ یہ اعلان معزز ججز کی گہری غور و فکر، باریک مطالعے اور منصفانہ فیصلے کے بعد کیا گیا۔
بریال یوسفزے کی کتاب “مراد شینواری: ژوند او ادبي خدمات” پشتو ادب میں ایک نئی تحقیقی جہت کا تعارف کراتی ہے۔ انہی فکری و اخلاقی خدمات کے اعتراف میں انہیں باچا خان امن ایوارڈ – 2024 سے بھی نوازا گیا ہے۔
گزشتہ دنوں اس کتاب کو اباسین آرٹس کونسل پشاور کی جانب سے مولانا عبدالقادر خان خٹک ایوارڈ کے لیے بھی نامزد کیا گیا، جو بریال یوسفزے کے علمی مقام کا ایک اور بڑا اعتراف ہے۔
ایوارڈ کے اعلان کے ساتھ ہی پشتو ادبی برادری کے مختلف گوشوں سے مبارکباد کے پیغامات موصول ہوئے۔ اہلِ علم و قلم کے مطابق، بریال یوسفزے کی کامیابی صرف ایک فرد کا اعزاز نہیں بلکہ پورے پشتو ادب کے لیے ایک روشن سنگِ میل ہے۔

