ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف کی چین کے سرکاری دورے کے دوران ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات ہوئی جس کے دوران دونوں رہنماؤں نے سیاسی، اقتصادی، دفاعی اور سلامتی سمیت تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔
ترک صدر اردوان نے پاکستان میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کے عوام سے مکمل یکجہتی کی یقین دہانی کرائی۔
اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے فلسطین کی موجودہ صورتحال پر شدید تشویش ظاہر کی اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف مشترکہ جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
Pages: 1 2

