وزیراعظم میاں شہباز شریف 6 روزہ دورے پر چین پہنچ گئے ۔

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف چین کے 4 روزہ سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے ہیں جہاں وہ 4 ستمبر تک قیام کریں گے۔

اس دوران وہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

وزیراعظم کی بیجنگ میں چینی صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی کیانگ سے الگ الگ ملاقاتیں ہوں گی۔

ان ملاقاتوں میں پاک چین دوطرفہ تعلقات، سی پیک فیز ٹو سمیت علاقائی اور عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

دورے کے دوران وزیراعظم فوجی پریڈ میں بھی شریک ہوں گے جو کہ عالمی اینٹی فاشسٹ جنگ کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر بیجنگ میں منعقد ہو رہی ہے۔ اس موقع پر دیگر عالمی رہنما بھی موجود ہوں گے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف ممتاز چینی تاجروں اور کارپوریٹ ایگزیکٹوز سے ملاقاتیں کریں گے، جہاں تجارت، سرمایہ کاری اور معیشت کے فروغ پر خصوصی بات چیت ہوگی۔

وزیراعظم میاں شہباز شریف پاک چین بزنس ٹو بزنس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top