
ویب ڈیسک : سہ ملکی کرکٹ ٹی 20 سیریز کا دوسرا میچ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان شارجہ کے گراؤنڈ میں کھیلا جا رہا ہے۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ قومی ٹیم کی پہلی وکٹ 9 رنز پر گر گئی۔ جب صاحبزادہ فرحان صرف 8 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
فخر زمان بھی رنز میں خاطر خواہ اضافہ نہ کر سکے اور 6 رنز بنانے کے بعد حیدر علی کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ فخر زمان کے بعد بیٹنگ کے لیے آنے والے کھلاڑی سلمان آغا بھی یو اے ای کے باؤلر کے آگے کھڑے نہ رہ سکے اور مجموعی اسکور میں صرف 5 رنز کا ہی اضافہ کر سکے۔
اوپنر آنے والے صائم ایوب نے بہترین کھیل کا مظاہرین کیا۔ اور 38 گیندوں پر 4 چھکے اور 7 چوکوں کی مدد سے 69 رنز بنانے کے ساتھ نمایاں رہے۔ حسن نواز بھی نصف سنچری بنانے میں کامیاب ہوئے اور 6 چھکے، 2 چوکوں کی مدد سے 56 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔ محمد نواز 25، محمد حارث 1 رن بنا سکے۔

فہیم اشرف 16، حسن علی 9، سلمان مرزا 3 رنز بنا سکے۔ پاکستان نے مقررہ اوورز میں 207 رنز بنائے اور متحدہ عرب امارات کو جیت کے لیے 208 رنز کا ہدف دے دیا۔
یو اے ای کے کپتان محمد وسیم نے کہا کہ ایشیا کی 2 بڑی ٹیموں کے خلاف کھیلنے کا موقع ہماری ترقی کے سفر میں ایک اور سنگِ میل اور قابل فخر ہے۔
واضح رہے کہ سہ ملکی ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے افغانستان کو 39 رنز سے شکست دی تھی۔


