ٹی 20 سیریز پاکستان نے یو اے ای کو 31 رنز سے شکست دے دی۔

ویب ڈیسک:

ابوظہبی میں جاری سہ ملکی ٹی 20 کرکٹ سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 31 رنز سے ہرا کر  مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی۔

شارجہ کے تاریخی میدان پر کھیلے گئے اس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان  کے کچھ وکٹیں جلدی گرنے کے باوجود بھی  207 رنز کا بڑا سکور سیٹ کیا۔

نوجوان بلے باز صائم ایوب نے 69 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جس میں 4 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے، جبکہ حسن نواز نے بھی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے 56 رنز بنائے۔

دیگر بلے بازوں میں محمد نواز نے 25، فہیم اشرف 16، اور حسن علی نے 9 رنز بنائے۔ یو اے ای کی جانب سے جنید صدیقی اور صغیر خان نے تین تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ حیدر علی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں متحدہ عرب امارات کی ٹیم 176 رنز تک محدود رہی۔ آصف خان نے 77 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کی طرف سے مزاحمت کی کوشش کی جبکہ کپتان محمد وسیم نے 33 رنز بنائے۔ باقی بلے باز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے۔

پاکستان کی طرف سے حسن علی نے تین، محمد نواز نے دو، جبکہ صائم ایوب اور سلمان مرزا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان افغانستان کو بھی 39 رنز سے شکست دے چکا ہے، اور یوں دو فتوحات کے بعد وہ سیریز میں مضبوط پوزیشن میں آ گیا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top