صوبہ پنجاب میں دریائے ستلج راوی اور چناب میں اونچے درجے کا سیلاب این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا ہے ۔

بھارت کی جانب سے دریاؤں میں پانی چھوڑے جانے کے بعد پنجاب کے دریاؤں ستلج، راوی اور چناب میں سیلابی صورتحال سنگین رخ اختیار کر گئی جبکہ آبپاشی اسٹرکچر کو بچانے کے لیے چناب میں ہیڈ قادرآباد بند دھماکے سے اڑا دیا گیا۔
دریائے چناب میں ہیڈ قادرآباد بند توڑنے کے بعد سمبڑیال سمیت قریبی گاؤں اور وزیرآباد شہر میں بھی داخل ہوگیا۔
پلکھو نالہ بپھرنے سےوزیر آباد کی چیمہ کالونی، جناح کالونی، حاجی پورہ، محلہ شیش محل، سوہدرہ میں بھی پانی داخل ہوگیا جس کے سبب عوام گھروں میں محصور ہوگئے۔
بھارتی آبی جارحیت کے بعد پنجاب کے ندی نالوں اور دریاؤں میں طغیانی سے سیکڑوں ایکڑ اراضی زیر آب آ چکی ہے۔
پسرور کے گاؤں کوٹلی باوا فقیر چن میں نالہ ڈیک میں طغیانی کے باعت گاؤں کا مقامی قبرستان ختم ہوگیا جبکہ چاول کی تیار فصل کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
