ہیومن رائٹس پروٹیکشن اینڈ سوشل جسٹس کے صوبائی صدر انجنئیر عرفان خان کا متاثرین سیلاب کی بحالی کےلیے میڈیا نمائندوں سے بات چیت ۔

ویب ڈیسک پشاور: آج  ہیومن رائٹس پروٹیکشن اینڈ سوشل جسٹس کے صوبائی صدر انجنیئر عرفان خان نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ افسوس ناک سیلاب میں ضلع بونیر سوات باجوڑ اور گدون صوابی میں تمام متاثرین کی بحالی کےلیے ہم بہت جلد ان علاقوں کا دورہ کریں گے۔

ان شاءاللہ ہم تمام متاثرین سیلاب کی مالی امداد کے ساتھ ساتھ انکو باعزت روزگار کے مواقع بھی فراہم کریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم خصوصی طور پر چھوٹے بچوں اور بچیوں کی تعلیم پر توجہ دیں گے ان کو سکول بیگز کتابیں اور کاپیاں فراہم کریں گے ۔

تمام متاثرہ علاقوں میں طبی مراکز قائم کریں گے تاکہ ان متاثرین کی جو سیلاب  میں بیمار ہوئے ہیں انکی بروقت علاج ہوسکے۔ ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top