پنجاب متاثرہ علاقوں میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کی سفارش ۔ این ڈی ایم اے

پنجاب حکومت نے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں تعلیمی ادارے ایک ہفتے کے لیے بند رکھنے پر غور شروع کر دیا ہے

نجی چینل کی رپورٹر ام فروا کی رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ لاہور میں چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی زیر صدارت ہونے والے پی ڈی ایم اے کے اجلاس میں زیر غور آیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کلینک آن وہیلز کو فوری طور پر سیلاب متاثرہ اضلاع میں روانہ کیا جائے تاکہ وہاں کے لوگوں کو طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

اجلاس میں ریلیف کمشنر پنجاب اور ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا شریک تھے جبکہ صوبائی وزرا خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

اجلاس میں تعلیمی اداروں کو ایک ہفتے کے لیے بند رکھنے کی تجویز پر بھی غور ہوا۔

پی ڈی ایم اے اجلاس میں ننکانہ، شیخوپورہ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کے دریائی بیلٹ کے علاقوں کو فوری خالی کرانے کی ہدایات دی گئیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top