
پشاور (ویب ڈیسک)
ہیومن رائٹس پروٹیکشن اینڈ سوشل جسٹس (پاکستان اینڈ یوکے) خیبرپختونخوا کی صوبائی کابینہ کا اجلاس صوبائی صدر انجینئر عرفان خان کی زیرِ صدارت مہمند چیمبر آف کامرس پشاور میں منعقد ہوا۔
اجلاس کا آغاز جنرل سیکرٹری خیبرپختونخوا محمد ہشام خان نے ایجنڈا پیش کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں صوبے کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ، تعلیم اور عوامی مسائل پر تبادلۂ خیال کیا گیا، خصوصاً پرائیویٹ سکولوں کی زائد فیسوں، ٹی ایم اے کے غیر قانونی ٹیکسز، منشیات کے پھیلاؤ اور دیگر عوامی مسائل پر تفصیلی بات ہوئی۔
اس موقع پر صوبائی صدر انجینئر عرفان خان اور جنرل سیکرٹری محمد ہشام خان نے تمام عہدیداران کے سوالات کے جوابات دیے اور آئندہ کے لیے واضح حکمت عملی بیان کی۔
ڈائریکٹر کمپلینٹ سیل خیبرپختونخوا نے اجلاس کو تنظیمی ڈھانچے اور ہیومن رائٹس پروٹیکشن اینڈ سوشل جسٹس کے منشور پر بریفنگ دی۔ تمام عہدیداران نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ متحد ہو کر صوبے میں دکھی انسانیت کی خدمت جاری رکھیں گے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

