
ویب ڈیسک:دبئی میں کھیلے جانے والے ایشیا کپ کے اہم میچ میں پاکستان نے بھارت کو 128 کا ہدف دیدیا۔ شاہین آفریدی نے 33 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔
پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز 9 وکٹوں کے نقصان پر رنز بنائے ، پاکستانی بیٹرز نے مایوس کن آغاز کیا ،صائم ایوب بغیر کوئی رن بنائے جبکہ محمد حارث 3 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ کپتان سلمان آغا نے 12 گیندوں پر صرف تین رنز بنائے۔
فخر زمان 17 جبکہ محمد نواز بغیر کھاتہ کھولے پویلین لوٹے۔ صاحبزادہ فرحان 40 رنز کیساتھ نمایاں رہے۔
ایشیا کپ ٹی 20 ٹورنامنٹ کے سب سے بڑے حریف ایک بار پھر آمنے سامنے ہیں ،دونوں ٹیمیں جیت کے لئے پر عزم ہیں، رواں سال جنگ کے بعد روایتی حریفوں کا یہ پہلا مقابلہ ہے۔
پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 6 ماہ کے دوران دوسری بار آمنے سامنے ہیں ، اس سے قبل دونوں ٹیموں نے چیمپئنز ٹرافی میں میچ کھیلا تھا۔


