
بارہ ربیع الاول کائنات کی سب سے بڑی
خوشخبری
تحریر
ایس پیرزادہ
12 ربیع الاول تاریخِ اسلام کا وہ دن ہے جو دنیا کے لیے سب سے بڑی خوشخبری لے کر آیا یہ وہ مقدس دن ہے جب رحمت اللعالمین خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت ہوئی آپ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کی آمد سے کفر و ظلمت کا اندھیرا مٹ گیا اور انسانیت کو علم عدل امن اور ہدایت کا وہ چراغ ملا جس کی روشنی آج بھی دنیا کو منور کر رہی ہےیہ حقیقت بھی تاریخ کا حصہ ہے کہ 12 ربیع الاول کو ہی حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کا وصالِ مبارک ہوا گویا اسی دن سے کائنات کو نور بھی نصیب ہوا اور اسی دن امت کو ایک عظیم امتحان سے بھی گزرنا پڑا مگر عاشقانِ رسول کے نزدیک یہ دن سراسر خوشی رحمت اور شکر کا دن ہے کیونکہ اس دن دنیا کو نبی آخرالزماں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم جیسی بے مثال ہستی عطا ہوئی
قرآنِ پاک میں ارشاد ہے لقد من الله على المؤمنين إذ بعث فيهم رسولا من أنفسهم (آل عمران: 164)
ترجمہ بے شک اللہ نے مومنوں پر بڑا احسان فرمایا کہ ان ہی میں سے ایک رسول بھیجا یہی احساس اور شکرگزاری مسلمانوں کو عید میلاد النبی منانے پر آمادہ کرتی ہے مسلمان دنیا بھر میں اس دن چراغاں کرتے ہیں جلوس نکالتے ہیں درود و سلام کی محفلیں اور سیرت النبی کے جلسے منعقد کرتے ہیں تاکہ اپنے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کی سیرت و تعلیمات کو یاد کیا جائے اور اپنی زندگیاں اس کے مطابق ڈھالی جائیں
حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم نے فرمایاانما بعثت لأتمم مكارم الأخلاق
ترجمہ میں اخلاقِ حسنہ کو کامل کرنے کے لیے مبعوث کیا گیا ہوں
میلاد النبی صرف جشن منانے کا دن نہیں بلکہ اپنے اعمال اور کردار کا محاسبہ کرنے کا دن ہے آج امت کو پھر اسی اتحاد محبت عدل اور اخلاقِ حسنہ کی ضرورت ہے جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی زندگی میں پیش کیااگرچہ کچھ مسالک نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت کی تاریخ میں اختلاف بیان کرتے ہیں لیکن اس حقیقت سے کوئی انکار نہیں کر سکتا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آمد تمام انسانیت کے لیے سب سے بڑی نعمت ہے اس لیے اختلافات کو پسِ پشت ڈال کر امت کو میلاد النبی کو اتحاد اخوت اور محبت کا ذریعہ بنانا چاہیےعید میلاد النبی صرف ایک تاریخی دن نہیں بلکہ ایمان کو تازہ کرنے عشقِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بڑھانے اور سیرت النبی پر عمل کرنے کا عہد کرنے کا دن ہے ہمیں چاہیے کہ اس موقع پر عہد کریں کہ ہم اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگیوں میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات کو اپنائیں تاکہ دنیا میں حقیقی امن اور خوشحالی قائم ہو سکے میرے لیے یہ خوشی اور فخر کی بات ہے میں حسین کے قافلے سے ہوں میرے باپ دادا نے ہمیشہ اہل بیعت سے محبت کا درس دیا تربیت کی میں سادات میں سے ہوں الحمدللہ
پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن کی جانب سے اور میری طرف سے تمام عالم اسلام اور پڑھنے والوں کو بارہ ربیع الاول دل کی گہرائیوں سے مبارک باد کائنات کی سب سے خوبصورت ہستی پر لاکھوں کروڑوں درود و سلام

