توشہ خانہ ٹو کیس: بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کو دس دس سال قید کی سزا۔۔

ویب ڈیسک اسلام آباد: توشہ خانہ ٹو کیس میں  عمران خان اور بشری بی کو دس دس سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت آج ہوئی، کیس کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے کی، ملزمان کے 342 کے بیان اور حتمی دلائل مکمل ہوچکے تھے۔

16 اکتوبرکو توشہ خانہ ٹو کیس کی آخری سماعت ہوئی تھی، 16 اکتوبرکے بعد کیس کی سماعت 3 مرتبہ ملتوی ہو چکی تھی، بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے۔

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 10،10 سال اور پی پی سی دفعہ 409 کےتحت 7،7 سال قید کی سزا سنائی گئی، مجموعی طور پر دونوں کو 17، 17 سال کی قید سنائی گئی ہے۔عدالت نے دونوں کو مجموعی طور پر ایک کروڑ 64 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی پر12 دسمبر 2024 کو توشہ خانہ ٹو کیس میں فرد جرم عائد کی گئی تھی، نیب میں 6 سماعتیں ہوئیں، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کیس ایف آئی اے کو ٹرانسفر ہو گیا تھا۔

سات جنوری 2024 کو انکوائری کا آغاز ہوا،12 جولائی 2024 کو نیب نے انکوائری مکمل  کر لی، 13 جولائی 2024 کو بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو گرفتار کیا گیا، ریفرنس 20 اگست 2024 کو دائر ہوا جبکہ 6 ستمبر 2024 کو نیب ترامیم کیس کی رٹ سپریم کورٹ میں کی گئی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top