
ویب ڈیسک:تین ملکی ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے افغانستان کو جیت کے لیے 183 رنز کا ہدف دے دیا۔
شارجہ کے تاریخی میدان میں کھیلے جارہے 3 ملکی ٹی 20 سیریز کے افتتاحی میچ میں آج پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں مد مقامل ہیں۔ جہاں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب نے اننگز کا آغاز کیا تاہم محتاط اوپننگ کے آغاز کے بعد صاحبزادہ فرحان 10 گیندوں پر 21 رنز بنا کر جبکہ صائم ایوب 16 گیندوں پر 14 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئے۔
فخر زمان 17 گیندوں پر 20 رنز بنا کر محمد نبی کا شکار بنے جبکہ محمد نواز 21 اور محمد حارث 15، فہیم اشرف 14 اور حسن نواز 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
ایک طرف سے وکٹیں گرتی رہیں تو دوسری طرف سے کپتان سلمان علی آغا نے ٹیم کو سہارا دیا اور اسکور مقررہ 20 اوورز میں 182 تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔


