صوبائی امیر جمیعت علمائے اسلام خیبر پختونخوا سینیٹر عطاء الرحمان نے وفد کے ہمراہ گدون دالوڑی کا دورہ کیا۔

ویب ڈیسک : آج جمیعت علمائے اسلام خیبر پختونخوا کے صوبائی امیر سینیٹر عطاء الرحمان نے صوابی دالوڑی تحصیل ٹوپی کلاؤڈ برسٹ سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔

جمعیت علماء اسلام خیبر پختونخوا امیر سنیٹر مولانا عطاء الرحمان کا صوبائی وفد کے ہمراہ تحصیل ٹوپی دالوڑی میں سیلاب سے متاثر ہونے والے علاقے کا دورہ کیا وہاں پر شہید ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کی اور زخمیوں کے لیے خصوصی دعا کی۔


صوبائی وفد میں جے یو آئی خیبر پختونخوا جنرل سیکٹری سنیٹر مولانا عطاء الحق درویش ،مرکزی نائب امیر مولانا فضل علی حقانی ،گورنر حاجی غلام علی ، حاجی نور اسلام ،امان اللہ حقانی، حاجی غفور خان جدون ،ناظم رحیم جدون اور دیگر موجود تھے ۔

سینیٹر عطاء الرحمان نے گدون دالوڑی متاثرین میں نقد امداد بھی تقسیم کی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top