حالیہ بارشوں کی وجہ سے خیبر پختونخوا پنجاب اور سندھ میں شدید سیلاب کا خطرہ۔ الرٹ جاری
پاکستان میں قدرتی آفات سے نمنٹے والے ادارے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے خبردار کیا ہے کہ خیبرپختونخوا اور پنجاب کے بعد سندھ میں بھی سیلاب کا خدشہ ہے۔ این ڈی ایم اے نے سندھ میں سیلاب سے متعلق ہائی الرٹ جاری کردیا ہے۔
ادارے نے تمام متعلقہ اداروں کو ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لیے پیشگی انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے

وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ اور پاکستانی فوج کے ترجمان کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین این ڈی ایم اے نے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک کہا کہ ’آنے والے دنوں میں ہم سندھ حکومت کے ساتھ بھی معلومات شیئر کریں گے کہ کوٹری یا گدو بیراج پر جو دباؤ آئے گا۔‘
انھوں نے کہا کہ ’اسی طرح وہ علاقے جن میں انخلا کی ضرورت ہوگی، وہ ڈیٹا پی ڈی ایم اے سندھ کے ساتھ بھی شیئر کیا گیا ہے۔‘
