
ویب ڈیسک:سینئر صحافی اعزاز سید نے انکشاف کیا ہے کہ ایک یورپی ملک کے سفارت خانے میں منعقدہ تقریب کے دوران اسرائیلی سفیر نے کہا کہ “ہم نے عمران خان پر بہت سرمایہ کاری کی تھی۔”
اعزاز سید کے مطابق وہ خود اس تقریب میں موجود تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی سفیر نے گفتگو کے دوران یہ بھی کہا کہ “ہم نے عمران خان پر بہت سرمایہ کاری کی تھی لیکن وہ ہماری توقعات پر پورا نہیں اترے۔” اعزاز سید کے بقول، سفیر نے مزید کہا کہ عمران خان اسرائیل سے متعلق کوئی بیان نہیں دیں گے اور یہی وجہ ہے کہ وہ اس معاملے پر خاموش رہتے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اسرائیلی سفیر نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ عمران خان کے پرانے سسرال کے اسرائیل کے ساتھ گہرے مراسم ہیں۔
