پشاور: نوجوان محقق اور جدید لب و لہجہ کے شاعر بریال یوسفزئی نے ایم فل مقالے کا کامیاب دفاع کرلیا۔۔۔

پشاور؛ نوجوان محقق اور جدید لب و لہجہ کے شاعر بریال یوسفزئی نے ایم فل مقالے کا کامیاب دفاع کرلیا

پشاور(سیف اللہ عُمر ؛ خصوصی رپورٹ) اسلامیہ کالج پشاور کے شعبہ پشتو میں ایم فل مقالے کا کامیاب دفاع کیا گیا ــ مقالہ نگار کا تعلق سوات سے ہے جو کہ جہانزیب کالج سوات پشتو سانگہ میں لیکچرار کے عہدے پر فائز ہیں ــ ان کے مقالے کا عنوان “پشتو کی جدید شاعری میں ہائیلوزوازم کا تحقیقی و تنقیدی جائزہ” تھا ــ مقالے کے نگران ڈاکٹر جاوید اقبال خٹک جبکہ ممتحن ڈاکٹر ظفر بخشالے تھے ــ اس موقع پر ڈاکٹر زر محمد سنگر، ڈاکٹر نصر اللہ مجنون اور جدید شاعری کے سرخیل اور راہنما شاعر وھمی اورکزے بھی موجود تھے ـ

محقق نے اپنے موضوع پر جامع انداز میں روشنی ڈالی اور ممتحن کے سوالات کے تسلی بخش جوابات دیے، جس پر مقالہ کامیاب قرار پایا،
بریال یوسفزئی نہ صرف ایک کامیاب محقق ہیں بلکہ جدید موضوعات اور لب و لہجہ کے شاعر ہونے کی ساتھ ساتھ کالم نگار اور ادیب ہیں ــ سوات کیے لیے یہ ایک اعزاز ہے کہ ہمارے نوجوان پشتو ادب کی ترویج و ارتقا میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں ــ

واضح رہے کہ اس سے قبل موصوف کی ایک کتاب”کنگل” شایع ہوچکی ہے جو کہ جدید شاعری میں سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے، اسی طرح انہوں نے مراد شینواری کی حیات و ادبی خدمات پر تحقیقی کتاب لکھی ہے جو کہ اپنی نوعیت کی شاہکار کتابوں میں شمار کی جاتی ہے ـ

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top