صدر مملکت آصف علی زرداری نے اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل انتونیو گوترس کو نشان امتیاز سے نوازا دیا۔

پاکستان کا انتونیو گوتریس کو بڑی اعزاز سے نواز دیا ۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کو پاکستان کے اعلیٰ ترین سول اعزازات میں شامل نشانِ امتیاز سے نواز دیا گیا۔
ایوانِ صدر اسلام آباد میں منعقدہ پروقار تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے انتونیو گوتریس کو نشانِ امتیاز عطا کیا۔
تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزرا اور پاکستان میں تعینات غیر ملکی سفرا نے شرکت کی۔
اعزاز پاکستان سے دوستی، سفارتی خدمات، عالمی امن و استحکام اور تنازعات کے پرامن حل کے لیے انتونیو گوتریس کی خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔
اس موقع پر انتونیو گوتریس نے پاکستانی عوام کی مہمان نوازی اور فراخ دلی کو سراہتے ہوئے نشانِ امتیاز پر حکومتِ پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے دہشت گردی کے خلاف پاکستانی عوام کے عزم اور اقوام متحدہ کے امن مشنز میں پاکستانی دستوں کی خدمات کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا، جبکہ اپنی تقریر میں علامہ اقبالؒ کی شاعری کا حوالہ بھی دیا۔
خیبر آواز نیوز
ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top