
بریکنگ نیوز | اسلام آباد
پی ٹی آئی کا 27 ستمبر کا لانگ مارچ مؤخر ہونے کا امکان
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کے اجلاس میں 27 ستمبر کے لانگ مارچ کو اکتوبر کے پہلے ہفتے تک مؤخر کرنے کی تجویز زیرِ غور آئی ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں اکثریتی رہنماؤں نے لانگ مارچ کو مؤخر کرنے کی تجویز کی حمایت کی، تاہم حتمی فیصلہ تاحال سامنے نہیں آیا۔ مختلف رپورٹس میں نئی تاریخ کے طور پر 4 سے 10 اکتوبر کے درمیان کی تاریخوں کا ذکر کیا گیا ہے۔
اجلاس میں بیرسٹر گوہر علی خان، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، سلمان اکرم راجہ اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔
حماد یوسفزئی
سینئر صحافی تجزیہ نگار
